غذر،گلمتی اور سینگل میں کروڑوں کی لاگت کے پاور منصوبے التوا کا شکار
دونوں منصوبوں کے چینل کے پائپ بھی جگہ جگہ پڑے ہیں مگر تاحال چینل کی تعمیر کا کام بھی شروع نہ ہوسک
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ
غذرگلمتی اور سینگل میں بجلی کے کروڑوں روپے کے منصوبے التوا کا شکار دونوں
منصوبوں کے لئے خریدی گئی کروڑوں می مشنری گلمتی کے قریب مین روڈ پر زنگ
الود ہورہی ہے دونوں منصوبوں کے چینل کے پائپ بھی جگہ جگہ پڑے ہیں مگر
تاحال چینل کی تعمیر کا کام بھی شروع نہ ہوسکا علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ
نے عوام کو ذہینی مریض بنا دیا اشکومن پاور ہاوس کے ایک مشین نے بھی جواب
دیدیا غذر میں اس سے قبل بجلی کی اتنی لوڈ شیڈنگ کبھی نہیں ہوئی تھی جو اس
سال ہے حالانکہ 2017میں سہلی ہرنگ اور تھوتی پاور پراجیکٹ سے بجلی کی
فراہمی کے باوجود اس سال تاریخ کا طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو پریشان
کرکے رکھ دیا ہے اور جو بجلی آتی ہے اس کی وولٹیج بھی اتنی کم ہوتی ہے کہ
بجلی کے ساتھ ساتھ عوام نے زمانہ قدیم کے لائٹین استعمال کرنا شروع کر دیا
ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ سے کاروبار
زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے اورفوٹو سٹیٹ اور موبائل شاپس کا
کاروبار کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثرہیں دوسری طرف محکمہ برقیات نے
اپنے من پسند افراد کو سپیشل بجلی کی لائینوں سے نوازا ہے اوربعض سرکاری
آفسیران کو بھی سپشیل بجلی کی لائینیں فراہم کر دی گئی ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ گاہکوچ اور پونیال میں ہوتی ہے عوام نے گندم کی پسائی کے لئے ایک بار پھر
پن چکیوں کارخ کر دیا ہے
گاہکوچ شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سٹرک کے
کنارے فلک پوش قسم کے صرف بجلی کے پول لگتے نظر آتے ہیں مگر بجلی کئی نظر
نہیں آتی ان بجلی کے پول لگنے سے گاہکوچ مین بازار کی سڑک مزید تنگ ہوگئی
ہے اور اگر گلگت گاہکوچ سڑک کی تعمیر شروع ہوئی تو کروڑوں کی لاگت سے لگائے
گئے یہ پول پھر سے اکھاڑنے پڑینگے غذر میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ سے
ہر شہری پریشان ہیں مگرزمہ داران مکمل طور پر خاموش ۔ حالانکہ غذر میں
بجلی کے اہم منصوبوں پر کام کچھوے کی رفتا ر سے جاری ہےBy Atiullah
atiullah315@gmail.com
Information , features, culture events and interesting stories
No comments:
Post a Comment