Wednesday, October 30, 2019

افغان فورسز کی چترال میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

افغان فورسز کی  چترال میں  بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری  

 Gb updates

 پاک فوج کے 6جوانوں سمیت11 افراد زخمی،، آئی ایس پی آر

افغان فورسز کی جانب سے سرحد پا ر سے چترال کے گاؤں اروندو پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاک فوج کے 6جوان اور خاتون سمیت 5شہری زخمی ہوگئے،پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر پاکستان اور افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ کنڑ کے ضلع ناری سے چترال کے گاؤں اروندو کی شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے مارٹر گولے پھینکے اور بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6جوان اور ایک خاتون سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جواب دیتے ہوئے افغانستان کی قندقشی اور دلبر چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائر کیا گیا تھا۔ا س سے افغان سرحدی چیک پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ فوجی حکام کی  سطح پر رابطوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا

No comments:

Portable Hand Held Hanging Steam

مشہور اشاعتیں