Showing posts with label جی بی کابینہ اجلاس،سیف سٹی،ریسکیو1122، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مددت ملازمت میں توسیع کی منظوری. Show all posts
Showing posts with label جی بی کابینہ اجلاس،سیف سٹی،ریسکیو1122، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مددت ملازمت میں توسیع کی منظوری. Show all posts

Friday, October 4, 2019

جی بی کابینہ اجلاس،سیف سٹی،ریسکیو1122، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مددت ملازمت میں توسیع کی منظوری



 عارضی ملازمیں کی کم سے کم تنخواہ چودہ ہزار کرنے ،چھوٹے درجے کے بجلی گھروں کی تعمیر کی حکومت اوراے کے آر ایس پی کے درمیاں ایم او یو کرنے کی بھی منظوری دی،مشیر اطلاعات شمس میر کی بریفنگ

گلگت بلتستان کابینہ نے متفقہ طور پر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ریسکیو 1122،سیف سٹی، بارڈر پاس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پراجیکٹ ملازمیں کی مدت ملازمت میں توسیع کی پرسپلی منظوری دی ہے، گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان اسمبلی کابینہ کی اجلاس سکردو میں ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ مزکورہ پرجیکٹس کے ملازمیں کی توسیع کیلے ضابطے کیکاروائی فوری مکمل کرنے کیلیچیف سیکٹری گلگت بلتستان متعلقہ اداروں کے وزراء اور سیکٹریز کو کابینہ نے باقاعدہ ہدایت بھ جاری کی ہے۔انہوں نے کہا اجلاس میً عارضی ملازمیں کی کم سے کم تنخواہ چودہ ہزار روپیے کرنے کی بھی منظوری دی ہے، اجلاس میں اسامیوں کی اپ گریڈیشن اور ریزگینیشن میلے کابینہ نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دینے کے احکامات جاری کی ہیانہون نے کہا اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام ملازمیں کیلے ہیلتھ انشورنس کیلے فائنل سفارشات کو کابینہ نے حتمی شکل دینے کی بھی منظوری دی یے۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں چھوٹے درجے کے بجلی گھروں کی تعمیر کیلے حکومت اور اے کے آر ایس پی کے درمیاں ایم او یو کرنے کی بھی منظوری دی ہے اس ایم او یو کے مطابق پبلک پرائیوٹ پارٹنر شب کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا۔اس منصوبے کے تحت ہایڈرو منصوں کے ساتھ سو لر بجلی گھروں کے چھوٹے منصوبے  لگائے جائیں گے انہون نے کہا کہ اجلاس میں اضافی ایجنڈے کے تحت کابینہ نے اس سال سکردو کیلے سردیوں میں لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کیلے فوری اقدامات کرنے کی متعلقہ محکمہ واٹر اینڈپاور کو ہدایت دیں اور ڈیزل جنریٹر مزید سکردو کیلے فراہم کرنے کی منظوری دی ہے، شمس میر نے کہا مائننگ کمیشن رولز 2016میں ترمیم کو کابینہ نے منظوری کرتے ہوئے مائنگ پالیسی کو قابل عمل در آمد بنانیاور آسان بناتے ہوئیسرمایہ کاروں کیلے پر کشش مراعات متعارف کرانے کی متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی ہے انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں جنگلات کے تحفظ بنانے اور غیر قانونی کٹاؤ کو روکنے کیلے اقدامت اٹھائی جارہی ہے اور ورکنگ پلان پر عمل در آمد کردینا چاہیے اوع شیڈولینگ کو یقینی بنائی جائیگی اور دیانت کی نئی فارسٹ پالیسی لیگل شورٹی بانڈکو لازمی قرار دیا ہے۔سئی جگلوٹ تعمیراتی لکڑی کی نیلامی کے حوالے سے حکمت عملی قانونی ضابطہ کے تحت طے کی ہے، نئی ٹمبر کیلے ضابطہ کی کاروئی 60دنوں کے اندر مکمل کرنا کرنی ہوگی اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہون نے مزید کہا کہ مختلف محکموں میں انجینئیر الؤنس پی اینڈ ڈی کا الاؤنس اور اے پی یو جی ہارڈ الاؤنس کیلے کابینیہ نے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔اور کمیٹی کو آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کنٹریکٹ میں تعیناتی کیلے عمر اور ڈومیسائل کی شرط کی رعایت و مالی مراعات کو دیکھتے ہوئے کابینہ نے عارضی نرمی کی منظوری دیتے ہوئے ضابطہ کاروائی مکمل کرنے کیلے اقدامت اٹھائی جائیگی۔کابینہ نے اخوت کیساتھ آئندہ پانچ سال کیلے معاہدے کی منظوری بھی دی اور چھوٹے قرضوں کی فراہمی کیلیمزید علاقوں میں اخوت کی برانچز کھولنے کیلے محکمہ سوشل ویلفئیر کو سفارشات کرنے کی ہدایت کی ہے انہون نے کہا کہ سیپ اساتذہ کے 759ملازمیں کو مستقل کرنے کیلے اگلے اجلاس میں سفارش پیش کرنے کو کہا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک نالائق وزیر یہاں آکر وزیر اعلیٰ ہر انگلی اٹھا رہا ہے جو کہ سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سکردو میں منعقد ہونے والی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت  بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی کابینہ کا اجلاس  بلتستان میں ہورہاہے۔ آئند ہ صوبائی کابینہ کا اجلاس دیامر میں منعقد کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیپ اساتذہ کی مستقلی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ اسمبلی اجلاس میں ضروری قانون سازی کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ویدر پالیسی کی منظوری سے تمام سرکاری ملازمین کو ویدر چارجز کی فراہمی یقینی بنائی گئی جس سے اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔ سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود اور علاج و معالجے کیلئے ہیلتھ اینڈ لائف انشورنس کرایا جارہاہے تاکہ سرکاری ملازمین کو بہتر علاج و معالجے کی سہولیات میسر آسکیں۔ 2020ء تک آبادی کا بیشتر حصے کا ہیلتھ انشورنس کرایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ کے ایف ڈبلیو کے تعاون سے صوبائی حکومت نے ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف کرایا جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پرائم منسٹر ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف کروائی تھی جو ملک کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت  بلتستان میں بھی شروع کی گئی تھی جس سے یہاں کے غریب عوام کو ملک کے بڑے ہسپتالوں میں علاج و معالجے کی سہولت میسرآئی تھی۔وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے 56 ہزار سرکاری ملازمین کی ہیلتھ انشورنس سے ان کے خاندان کو ملک کے تمام بڑے ہسپتالوں میں بہتر علاج و معالجے کے سہولیات میسر آئیں گے۔ صوبائی کابینہ اجلاس میں گلگت  بلتستان سول سرونٹس ہیلتھ اینڈ لائف انشورنس ایکٹ 2019ء کی منظوری دی گئی۔صوبائی کابینہ اجلاس میں محکمہ جنگلات کی جانب سے ٹمبر پالیسی کے حوالے سے پیش کئے جانے والے تجاویز کی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ جنگلات کے کٹاؤ کی روک تھام کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی

Portable Hand Held Hanging Steam

مشہور اشاعتیں