Showing posts with label وزیر اعلی گلگت بلتستان | ویدر چارجز کی سمر ی | سرکاری ملازمین. Show all posts
Showing posts with label وزیر اعلی گلگت بلتستان | ویدر چارجز کی سمر ی | سرکاری ملازمین. Show all posts

Saturday, February 3, 2018

ویدر چارجز کی سمر ی | گلگت بلتستا ن کے سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبر ی

وزیراعلیٰ نے ویدر چارجز کی سمر ی پر دستخط کر دیئے

 



ویدر چارجز کے تحت سرکاری ملازمین کو 75کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے وزیر اعلی کی جانب سے سمری پر دستخط کے بعد ماہ فروری کی تنخوا میں سرکاری ملازمین کو ویدر پالیسی کے تحت رقم ملے گی

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ویدر چارجز کی سمر ی پر دستخط کر دیئے،سمری کے تحت گلگت بلتستان کے لگ بھگ45000ہزار ملازمین کو ویدر چارجز کی رقم ملے گی ،وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گزشتہ روز ویدر چارجز کی سمری پر دستخط کر دیے اس پالیسی کے تحت گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے ،سابقہ حکومتوں کے ادوار میں سرکاری ملازمین کی ویدر چارجز کی پالیسی کے تحت بڑی تعداد میں ملازمین اس سہولت سے محروم تھے ،وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے از سر نو پالیسی ترتیب دی جس کے تحت چھوٹے سرکاری ملازمین کے الاونس میں اضافہ کیا اور جن ملازمین کو اس سہولت سے محروم رکھا جا رہا تھا انہیں بھی اس پالیسی میں شامل کیا گیا ،ویدر چارجز کے تحت سرکاری ملازمین کو 75کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے وزیر اعلی کی جانب سے سمری پر دستخط کے بعد ماہ فروری کی تنخوا میں سرکاری ملازمین کو ویدر پالیسی کے تحت رقم ملے گی ۔وزیر اعلی کے اس اقدام پر گلگت بلتستان کے سر کاری ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس پالیسی سے تمام سرکاری ملازمین اور بالخصوص چھوٹے سرکاری ملازمین کو معاشی فائدہ ہوگا

Information , features, culture events and interesting stories

Portable Hand Held Hanging Steam

مشہور اشاعتیں