Friday, January 4, 2019


غذر روڑ سی پیک میں شامل نہ ھو ا تو ہم خود بنالیں گے،چیف سیکریٹری 


https://gbnewspdate.blogspot.com

سال دو ہزار انیس میں تمام آوٹ اف سکول بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا جائے گا،ہیڈکوارٹر کیلئے پانی کا گیریٹر واٹر سیکم کا ٹینڈر اگلے ماہ کیا جائے گاغذر دورے کے موقع پرگفتگو

غذرکے عوام کو در پیشں مسائل اور مشکلات سے آگاہ ہوں پانی،بجلی، صحت اور تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پرحل کردیا جائے گا۔غذر روڈ اگر سی پیک میں شامل نہیں تو ہم خود بنالیں گے خواتین کی شرح تعلیم کے اعدادو شمار سے مطمئن نہیں۔ان خیالات کا اظہار چیف سکریٹری گگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا نے دورہ غذر کے موقع پر کیا اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے ہی ریاست ملک بنتا ہے عوام کے تعاون کے بغیر ریاست نہیں چل سکتی ہے۔ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ سمیت پورے ضلع میں صحت، تعلیم، پانی اور بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کردیا جائے گا۔ غذر روڈ سی پیک کے منصوبوں میں اگر شامل نہیں کیا گیا تو ہم خود بنالیں گے اگر سی پیک کے منصوبوں میں شامل ہوگیا تو وقتی طور پر ضروری مرمت کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع غذر میں خواتین کے شرح تعلیم صرف سینتالیس فیصد ہے یہ اعدادو شمار مایوس کن ہے دیکھا جائے گا اگر یہ اعدادو شمار غلط ہیں تو دوبارہ سروے کرنے کی ضرورت ہے۔ان کہنا تھا کہ سال دو ہزار انیس میں تمام آوٹ اف سکول بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا جائے گا۔ہیڈکوارٹر کیلئے پانی کا گیریٹر واٹر سیکم کا ٹینڈر اگلے ماہ کیا جائے گا صحافی اس میگا پروجیکٹ اور دیگر ترقیاتی کاموں پر نظر رکھیں اور غیر معیاری کاموں کی بروقت نشاندہی کریں۔ترقیاتی کاموں کی بغیر کسی تاخیر کے منظوری دی جائے گی اور فنڈ مہیا کردیا جائے گا۔تاکہ عوام کو بنیادوں ضروریات دستیاب ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر تعینات کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہاسین گرلز انٹر کالج کے ٹھکیدار کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے اور ڈپٹی کمشنر خود کام کی نگرانی کریں گے۔ہندور کے مقام پر دس سالوں کے التوا کے شکار پل کا کام مکمل کروایا جائے گا۔
Information , features, culture events and interesting stories

No comments:

Portable Hand Held Hanging Steam

مشہور اشاعتیں