چلاس میں لڑکیوں کے سکول جلانے والے اور گلگت میں انجینئرنگ فیکلٹی کے سنگ بنیاد کی تختی توڑنے والے ایک ہی مائنڈ سیٹ سے تعلق رکھتے ہیں
گلگت ( جی بی نیوز اپڈ یٹ ) قراقرم انٹر نیشنل یورنیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے لیکچرر شمس پارس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چلاس میں لڑکیوں کے سکول جلانے والے اور گلگت میں انجینئرنگ فیکلٹی کے سنگ بنیاد کی تختی توڑنے والے ایک ہی مائنڈ سیٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ چیلاس کی طرز پر گلگت کے شرپسندوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگاکے فوجی آپریشن ناگزیر ہو گیا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک اس لئے بام عروج کو چھو رہے ہیں کہ وہاں معاشرے کے متمول افراد نے اپنی ذاتی جائیدادیں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے لئےوقف کر دئیے اور انہی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل طلباء نے علم اور آگہی کے ذریعے یورپ اور امریکہ کو متمدن اور جدید تہذیبوں میں ڈھالا اور آج یہی قومیں سیاسی، سماجی اورمعاشی ترقی کے لحاظ سے باقی دنیا کے لئے باعث رشک اور تقلید ہیں اور ہم اپنی علمی درسگاہوں کو آگ لگا کر اور عمارتوں کی بنیادیں ڈھا کےجہالت کی عمیق گہرائیوں کی جانب گامزن ہیں۔
ایک ہم ہیں کہ لیا اپنی ہی صورت کو بگاڑ
ایک وہ ہیں جنہیں تصویر بنا آتی ہے
Information , features, culture events and interesting stories

No comments:
Post a Comment