Saturday, January 12, 2019


 گلگت بلتستان میں ٹورزم یونیورسٹی کے قیام پر بھی غور کیا جارہا ہے ، علی امین خان گنڈا پور

Image result for Ali ameen Gandapur

آئینی حقوق کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کی 70 سالہ محرومیاں دور کی جائیں گی


اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ آئینی حقوق کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کی 70 سالہ محرومیاں دور کی جائیں گی اور قومی سلامتی اور گلگت بلتستان کے عوام کی اُمنگوں کے عین مطابق آئینی حقوق دیے جائیں گے،سیاحت اور معدنیات کے شعبے میں گلگت بلتستان میں خطیر بیرونی سرمایہ کاری کی اُمید ہے جس پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔ وہ جمعہ کو گلگت بلتستان کونسل کے ممبران سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان سے اسلام میں ملاقات کی۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیکورٹی صورت حال ،ترقیاتی منصوبوں اور آئینی حقوق کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ گلگت بلتستان کے لیے آئینی پیکج آخری مراحل میں ہے اور اس ضمن میں جلد پیش رفت متوقع ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گلگت بلتستان کو قدرت نے بے پناہ خوبصورتی دے رکھی ہے اور گلگت بلتستان سیاحت اور معدنیات کے شعبے میں گلگت بلتستان میں خطیر بیرونی سرمایہ کاری کی اُمید ہے جس پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایک ٹورزم یونیورسٹی کے قیام پر بھی غور کیا جارہا ہے جس سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں اس شعبے کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت پیدا ہو گی۔ اس کے علاوہ سیاحت کے فروغ کے لیے چھوٹے پیمانے پر عام عوام کو قرضے دینے کے لیے بھی حکمت عملی بنائی جارہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں معدنیات کو خا م صورت میں برآمد کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ایسی مننرل پالیسی کی اشد ضرورت ہے جس کے تحت گلگت بلتستان کے معدنی وسائل کو خام صورت میں برآمد کرنے کی بجائے ان کو value added products/ finished goods کی صورت میں بیرون ملک برآمد کیا جائے جس سے ایک طرف ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہو گا تو دوسری جانب گلگت بلتستان میں اس شعبے سے متعلق انڈسٹری کے قیام سے روزگار کے بھی بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں بھرپور کام کرے گی اور کونسل ممبران سے بھی درخواست کی کہ وہ گلگت بلتستان میں تعلیم و صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کرداراداکریں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گلگت بلتستان میں بلین ٹری پروگرام کے تحت ایسے درخت لگائے جائیں گے جو پھل دار ہوں اور گلگت بلتستان کے موسمی حالات کے مطابق ہوں۔کونسل ممبران نے گلگت بلتستان کی ترقی وخوشحالی کے ضمن میں وفاقی وزیر کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے ۔کونسل ممبران نے وفاقی وزیر کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اس سے قبل کونسل ممبران نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔ گلگت بلتستان کونسل ممبرا ن میں اشرف صدا، ارمان شاہ، سلطان علی خان، سعید افضل،وزیر اخلاق اور سید محمد عباس رضوی شامل تھے۔اس سے قبل گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیپٹن (ریٹائرڈ)حاجی محمد شفیع نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقات کی ۔ملاقات میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی عمل سے متعلق بات چیت کی گئی اس موقع پر کیپٹن(ریٹائرڈ) محمد شفیع نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل سے بھی اگاہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کیپٹن(ریٹائرڈ)محمد شفیع کو گلگت بلتستان کے عوام کو در پیش مسائل حل کرنے اورآئینی حقوق جلد دینے کا یقین دلایا۔
Information , features, culture events and interesting stories

No comments:

Portable Hand Held Hanging Steam

مشہور اشاعتیں