سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا
گلگت بلتستان میں آرٹیکل 124 کے برعکس کوئی حکم نافذ نہیں ہوسکتا،سپر یم کو رٹ
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت سے متعلق تحریری فیصلے میں کہا
ہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی‘ استصواب
رائے تک پاکستان گلگت بلتستان کو حقوق دینے کا پابند ہے‘ گلگت بلتستان کی
عدالتوں کو پاکستان میں آئینی اختیارات حاصل نہیں ہیں۔ جمعرات کو سپریم
کورٹ نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ معاملے میں غیر معمولی کام کیا اس لئے سمری جاری کی
جارہی ہے، گلگت بلتستان میں آرٹیکل 124 کے برعکس کوئی حکم نافذ نہیں
ہوسکتا،گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کوئی شق ختم یا تبدیل نہیں
ہوسکتی،گلگت بلتستان آزاد کشمیر کی موجودہ حیثیت میں تبدیلی نہیں ہوگی، ان
علاقوں کی آئینی حیثیت استصواب رائے سے طے کی جائے، بھارت اور پاکستان زیر
انتظام علاقوں کو حقوق دینے کے پابند ہیں۔ استصواب رائے تک پاکستان گلگت
بلتستان کو حقوق دینے کا پابند ہے۔ گلگت بلتستان کی عدالتوں کو پاکستان میں
آئینی اختیارات حاصل نہیں ہیں
Information , features, culture events and interesting stories
No comments:
Post a Comment